اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

بحرین میں رہائشی علاقے کو پیٹریاٹ نے نہیں ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: عاجل

امریکی فوج کی مرکزی کمان نے کہا ہے کہ روسی اور ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک امریکی پیٹریاٹ میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا اور ایرانی میزائل یا ڈرون کو روکنے کی کوشش کے دوران غلطی سے بحرین کے ایک رہائشی علاقے پر جا گرا۔

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں

عاجل ویب سائٹ کے مطابق امریکی مرکزی کمان نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ حقیقت میں ایرانی ڈرون نے براہِ راست رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 32 شہری زخمی ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کی ضرورت پڑی، جیسا کہ بحرینی حکومت نے تصدیق کی ہے۔