اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کویت ایئرویز کی قاہرہ اور عمان سے دمام کے لیے خصوصی پروازیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
غیر ملکی پرواز پر سفر سے قبل سعودی عرب کا ٹرانزٹ ویزا حاصل کریں (فوٹو: سبق)

کویت ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ سے سعودی عرب کے شہر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے بدھ کے روز صبح 11 بجے ’قاہرہ وقت‘ روانہ ہوگی اور دمام میں دوپہر 3 بجے ’مقامی وقت‘ پہنچے گی۔

کویتی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کمپنی نے پیر کے روز جاری بیان میں اس روٹ کے قریب موجود اور کویت واپس جانے کے خواہشمند مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قاہرہ پہنچ کر اس پرواز پر اپنی بکنگ کروائیں۔

کمپنی نے خبردار کیا کہ غیر ملکی مقیم افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس پرواز پر سفر سے قبل سعودی عرب کا ٹرانزٹ ویزا حاصل کریں۔

اسی طرح کویت ایئرویز نے اردن کے دار الحکومت عمّان سے سعودی عرب کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کے لیے ایک خصوصی پرواز چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیان میں ان مسافروں سے، جو اردن کے قریب ہیں اور کویت واپس جانا چاہتے ہیں، کہا گیا ہے کہ وہ عمّان جا کر اس خصوصی پرواز پر بکنگ کروائیں۔

کمپنی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مقیم افراد کے لیے اس پرواز پر سفر سے پہلے سعودی عرب کا ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنا لازمی ہے اور روانگی سے قبل تمام سرکاری تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں۔