اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

24 بموں سے لیس ایرانی میزائل کا تل ابیب پر حملہ، 2 افراد ہلاک

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اسرائیلی میڈیا نے پیر کے روز تل ابیب پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق کی ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

وسطی اسرائیل میں اس حملے کے بعد علاقے میں شدید افراتفری پھیل گئی ۔ حملے کے بعد ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں کی فوٹیج بھی مقامی ذرائع ابلاغ پر سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں گرنے والے اس ایرانی میزائل کی ساخت انتہائی خطرناک تھی، جس میں 24 چھوٹے بم نصب کیے گئے تھے۔ 

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں

ان بموں میں سے ہر ایک کا وزن 2 سے 5 کلوگرام کے درمیان تھا، جو میزائل کے پھٹنے کے بعد وسیع رقبے پر پھیل گئے، جس سے نقصان کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اسرائیلی میڈیا میں دکھائے گئے مناظر میں حملے کے بعد ہونے والے جانی نقصان کے واضح شواہد دیکھے جا سکتے ہیں، جس نے شہری علاقوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔