اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

چائے یا کافی، زیادہ بہتر کیا ہے؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

ایک طویل المدتی تحقیق جو 10 برس تک جاری رہی اور جس میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کی تقریباً 10 ہزار خواتین شامل تھیں، سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ جو خواتین چائے پیتی ہیں اُن کے کولہے کے جوڑ (Hip Joint) کی ہڈیوں کی کثافت اُن خواتین کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہوتی ہے جو چائے نہیں پیتیں۔ 

یہ نتیجہ اس لیے اہم سمجھا جا رہا ہے کہ کولہے کے جوڑ کا فریکچر ہڈیوں کی کمزوری (آسٹیوپوروسس) کی سب سے خطرناک پیچیدگیوں میں شمار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

Verywell Health کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق مطالعے میں شریک خواتین نے تحقیق کے دوران اپنی چائے اور کافی کے استعمال کی معلومات فراہم کیں جبکہ محققین نے وقفے وقفے سے کولہے اور ران کی ہڈیوں کی کثافت کی پیمائش کی۔ 

نتائج سے ظاہر ہوا کہ چائے کے استعمال کا تعلق ہڈیوں کی کثافت میں معمولی اضافے سے ہے۔

مطالعے کے مصنفین میں شامل اور فلنڈرز یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن اینڈ پبلک ہیلتھ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اینو لیو نے کہا کہ ہڈیوں کی کثافت میں معمولی بہتری بھی فریکچر کی تعداد میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔

132132123

کافی اور اعتدال کا اصول

تحقیق، جو جریدہ Nutrients میں شائع ہوئی، کے مطابق روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے سے ہڈیوں کی صحت پر منفی اثر نہیں پڑتا۔ 

تاہم روزانہ پانچ کپ سے زیادہ کافی پینے کا تعلق ہڈیوں کی کثافت میں کمی سے پایا گیا جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ایک حد کے بعد کافی کا زیادہ استعمال اُن بزرگ افراد کے لیے خطرہ بن سکتا ہے جو پہلے ہی ہڈیوں کی کمزوری کے خدشے سے دوچار ہوں۔

چائے ہڈیوں کے لیے مفید

محققین کا کہنا ہے چائے میں موجود کیٹیکنز اور تھیافلاوِنز ایسے مرکبات ہیں جو ہڈیوں کی تشکیل میں مدد دیتے اور ان کے ٹوٹنے کے عمل کو سست کرتے ہیں۔ 

ماہر غذائیت جولی اسٹیفانسکی کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں یہ مرکبات زیادہ مقدار میں محفوظ رہتے ہیں کیونکہ اس پر کم عمل کاری (Processing) ہوتی ہے جبکہ کالی، سفید اور اولونگ چائے میں ان کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے۔
اسٹیفانسکی نے خبردار کیا کہ چائے ہر فرد کے لیے یکساں حل نہیں اور کسی بھی شخص کی مجموعی صحت، موجودہ بیماریوں اور استعمال کی جانے والی ادویات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ چائے کا استعمال اس کے طرزِ زندگی کے لیے موزوں ہے یا نہیں۔

5461

کیفین اور ہڈیوں کی کمزوری پر متضاد نتائج

دوسری جانب، جریدہ Nature میں شائع ایک علیحدہ جینیاتی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ کافی، چائے، سافٹ ڈرنکس اور دیگر ذرائع سے کیفین کے زیادہ استعمال کا تعلق ہڈیوں کی کمزوری کے خطرے میں تقریباً 60 فیصد کمی سے ہے۔

یہ متضاد نتائج اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ مطالعات کے طریقۂ کار (مشاہداتی یا جینیاتی) میں فرق، کیفین، چائے اور کافی کے ہڈیوں کی صحت پر اثرات کے بارے میں مختلف نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ 

اسی لیے ماہرین ان اعداد و شمار کی محتاط تشریح اور انفرادی طبی تشخیص پر انحصار کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، خصوصاً بزرگ افراد یا وہ لوگ جو ہڈیوں کی کمزوری کے خطرے سے دوچار ہوں۔

رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے