اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

قطر میں گمراہ کن ویڈیوز شیئر کرنے پر 313 افراد گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

قطری وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک جرائم کی ڈائریکٹوریٹ نے مختلف قومیتوں کے 313 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

قطر کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ انہوں نے ویڈیوز بنائی اور نشر کیں، گمراہ کن معلومات اور افواہیں پھیلائیں، جو عوامی رائے کو متاثر کرنے کے لیے کی گئیں اور متعلقہ حکام کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی کی گئی ہے اور یہ اقدامات سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی نگرانی اور خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔

وزارت نے زور دیا کہ ویڈیوز بنانے، نشر کرنے یا افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے اور معلومات صرف مستند سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں۔ 

متعلقہ حکام ہر اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے جو اس طرح کی خلاف ورزی کرے گا۔