اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

انتباہی پیغام ملنے پر محفوظ مقام پر جائیں: شہری دفاع کی ہدایات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

محکمۂ شہری دفاع نے ہنگامی حالات میں قومی انتباہی پلیٹ فارم سے وارننگ پیغامات موصول ہونے کی صورت میں متعدد حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

ادارے نے کہا ہے کہ احتیاط ہی سلامتی ہے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے سے جان و مال کا تحفظ ممکن ہوتا ہے۔

محکمہ نے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے:

  • پرسکون رہیں اور سرکاری اداروں کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

  • فوراً کسی عمارت کے اندر محفوظ مقام یا ایسی اندرونی کمرے میں چلے جائیں جو کھڑکیوں سے دور ہو، اور خطرہ ٹلنے تک وہیں رہیں۔

  • خطرہ ختم ہونے تک گھر یا عمارت سے باہر نہ نکلیں، کھلی جگہوں اور شیشوں سے دور رہیں اور بالکونی یا چھت پر کھڑے ہونے سے گریز کریں۔

  • اگر آپ باہر ہوں تو فوری طور پر قریبی عمارت میں داخل ہو جائیں یا کسی مضبوط رکاوٹ کے پیچھے پناہ لیں۔

  • ہجوم بنانے اور ویڈیو یا تصاویر لینے سے مکمل اجتناب کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔

  • اگر انتباہی پیغام اس وقت موصول ہو جب آپ گاڑی میں ہوں تو سڑک کے کنارے کسی محفوظ مقام پر رک جائیں اور پلوں یا بلند عمارتوں سے دور رہیں۔