اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

بحرین میں حملوں کی ویڈیوز پھیلانے پر 6 افراد گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سائبر کرائمز ڈائریکٹوریٹ نے ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

سبق ویب سائٹ کے مطابق ان افراد پر ایرانی جارحیت سے متعلق ویڈیوز بنانے، شائع کرنے یا دوبارہ شیئر کرنے اور ان حملوں کی حمایت و تعریف کرنے کا الزام ہے جو ملکی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط کے لیے نقصان دہ ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں

وزارت کے مطابق یہ ویڈیوز گرفتار افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی جا رہی تھیں، جس سے عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور شہریوں و مقیم افراد میں خوف و ہراس پھیلانے کا خدشہ تھا۔

بحرینی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وزارت نے عوام سے اپیل کی کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور غیر مصدقہ ویڈیوز یا خبروں کو پھیلانے یا دوبارہ شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے اور ملک کے امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔