اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

افواہوں سے ہوشیار، سرکاری معلومات پر اعتماد کریں: وزارتِ داخلہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
( فوٹو: سبق)

وزارتِ داخلہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں اور نامعلوم ذرائع سے آنے والی ویڈیوز یا معلومات سے محتاط رہیں اور انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا پیغام رسانی کی ایپس کے ذریعے شیئر کرنے یا پھیلانے سے گریز کریں۔

وزارت نے زور دیا کہ درست معلومات صرف مستند سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں، جن میں وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ، سعودی خبر رساں ایجنسی، اور سوشل میڈیا پر وزارت کے تصدیق شدہ سرکاری اکاؤنٹس شامل ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ ہدایت معاشرتی شعور کو فروغ دینے اور غیر مصدقہ یا غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری کی گئی ہے کیونکہ ایسی معلومات معاشرے میں بے چینی اور غلط تاثر پیدا کر سکتی ہیں۔