اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

کویت ایئرپورٹ میں ایندھن کے ٹینکوں میں لگنے والی آگ پر قابو

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: کونا

کویت کی جنرل فائر فورس نے کہا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ایندھن کے دو ذخیرہ ٹینکوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ 

یہ ٹینک KAFCO کے زیرِ انتظام تھے، یہ واقعہ ملک کو نشانہ بنانے والے دشمنانہ حملوں کے بعد پیش آیا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں

کویتی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق فائر فورس نے بتایا کہ نقصان صرف مالی نوعیت کا ہوا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا اور اسے قریبی علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا۔