اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

سعودی اسٹاک مارکیٹ 230 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

سعودی عرب کی مرکزی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس آج 230.87 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11007.19 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مجموعی تجارتی مالیت تقریباً 5.6 ارب ریال رہی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کی روزانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق آج 282 ملین شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ 

اس دوران 244 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

زیادہ اضافے والے حصص میں کیمانول، اللجین، کیان سعودی عرب، جاکو اور تکافل الراجحی شامل رہے جبکہ الراجحی ریت، ملکیہ ریت، عزم، بوبا عربیہ اور الماجدیہ للعود کے حصص میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔

آج حصص کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کی شرح 10 فیصد سے 2.24 فیصد کے درمیان رہی۔

حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سرگرم حصص میں امریكانا، آرامکو سعودی عرب، الکیمیائیہ، کیان سعودی عرب اور الصناعات الکهربائیہ شامل رہے۔

جبکہ مالیاتی قدر کے لحاظ سے سب سے زیادہ لین دین والے حصص میں آرامکو سعودی عرب، سابک للمغذیات الزراعیہ، سابک، الراجحی اور الکیمیائیہ سرِفہرست رہے۔