اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مسجد نبوی میں رہنمائی کے دوروں میں اضافہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

حرمین شریفین انتظامیہ نے اسکول کی تعطیلات کے دوران مسجد نبوی شریف میں رہنمائی دوروں میں اضافہ کر دیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسکول کی تعطیلات کے باعث زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگیا جس کے ساتھ ہم آہنگی رکھی جا رہی ہے۔

کام کے مقامات پر عملی تیاری کی سطح کو بلند کیا جا رہا ہے اور مسجدِ نبویؐ اور اس کے صحنوں میں دینی اقدار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ و ہم آہنگی کو مضبوط کیا ہے اور گراؤنڈ ٹیموں کی تیاری کو اس انداز میں بہتر بنایا ہے جو تعطیلات کے دوران زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مطابقت رکھتا ہو۔

منظور شدہ ضوابط و ہدایات کے مطابق زائرین کی خدمت اور دینی رہنمائی کے لیے تمام ٹیموں کے مابین ہم آہنگی اور مشترکہ کوششوں میں تکامل پیدا کیا جا رہا ہے۔

ان کوششوں میں منظور شدہ تنظیمی اقدامات کو فعال بنانا، مسجدِ نبویؐ آنے والوں کی رہنمائی فراہم کرنا، مثبت رویّوں کو فروغ دینا اور مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کی حفاظت شامل رہی ہے۔

نیز رش کے اوقات میں پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنا بھی ان اقدامات کا حصہ ہے تاکہ نمازی سکون، اطمینان اور روحانی فضا میں عبادات ادا کر سکیں۔