قطر نے ایرانی سفارت خانے کے اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔
یہ اطلاع ایرانی سفارت خانے سے منسلک ایک ذریعے نے دی ہے۔
ذرائع نے ’ایران انٹرنیشنل‘ کو بتایا کہ بعض افراد عارضی طور پر قطر میں قیام کرنا چاہتے تھے، لیکن حکومت قطر کی ہدایت پر ہوٹلوں نے انہیں ٹھہرنے کی اجازت نہیں دی۔
قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے واضح کیا کہ ایرانی حملے جو قطری سرزمین کو نشانہ بناتے ہیں، کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت قابل قبول نہیں ہیں۔
گذشتہ بدھ کو قطری وزیر خارجہ کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے فون پر رابطہ کیا۔ قطری وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ایرانی وزیر نے کہا کہ ایران کی جانب سے قطر کے خلاف کیے جانے والے راکٹ حملے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے تھے اور قطر کو ہدف نہیں بنایا گیا۔