شہزادہ محمد بن سلمان پروگرام برائے بحالی تاریخی مساجد کے تحت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں قدیم مساجد کی بحالی کی جا رہی ہے تاکہ ان کے دینی و ثقافتی کردار کو مضبوط بنایا جائے اور ان کے روایتی معماری انداز کو محفوظ رکھا جا سکے جو وژن 2030 کے اہداف کا بھی حصہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منصوبے کے تحت طائف کے جنوب میں ثقيف مرکز کی بستی الجبيل میں واقع مسجد الجبيل بھی شامل ہے جو السروات پہاڑی سلسلے کے علاقے میں مذہبی تعمیرات کی تاریخ کا اہم نمونہ ہے۔
روایات کے مطابق اس مسجد کی موجودہ عمارت کو 300 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے۔
مسجد روایتی طرزِ تعمیر کے مطابق مقامی پتھروں اور لکڑی سے تعمیر کی گئی ہے۔
ترقیاتی کام کے بعد اس کا رقبہ تقریباً 310 مربع میٹر ہے اور اس میں تقریباً 45 نمازیوں کی گنجائش برقرار رکھی گئی ہے۔
یہ مسجد طویل عرصے سے علاقے کے لوگوں کے لیے عبادت اور سماجی رابطے کا مرکز رہی ہے۔ منصوبے کا مقصد تاریخی مساجد کی اصل شناخت کو محفوظ رکھتے ہوئے انہیں آئندہ نسلوں کے لیے برقرار رکھنا ہے۔