اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

بحرینی دفاع نے ایران کے 86 میزائل اور 148 ڈرون تباہ کردیے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بحرین کی دفاعی افواج نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حملوں کی مسلسل لہر کے دوران مملکت کی جانب داغے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

بحرین ڈیفنس فورس کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 86 میزائل اور 148 بغیر پائلٹ طیاروں کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنایا گیا ہے جو ملک کی سرزمین کو ہدف بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

فورس کی جنرل کمانڈ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا کہ مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور وہ ایران کی جانب سے ہونے والی ان کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل الرٹ حالت میں ہیں۔ 

حکام کے مطابق جب سے یہ حملے شروع ہوئے ہیں اس وقت سے دفاعی نظام مسلسل فعال ہے اور فضائی دفاعی یونٹس نے متعدد میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

بحرینی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں اور انتہائی ضرورت کے بغیر باہر نکلنے سے گریز کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل احتیاط برتیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

iran attack in behrain
(فوٹو: انٹرنیٹ)

فوجی حکام نے ہدایت کی کہ لوگ متاثرہ علاقوں یا کسی بھی ایسے مقام کے قریب نہ جائیں جہاں ملبہ یا نقصان ہوا ہو۔

اس کے علاوہ کسی مشتبہ چیز یا نامعلوم شے کے قریب جانے سے بھی سختی سے منع کیا گیا ہے تاکہ کسی حادثے یا نقصان سے بچا جا سکے۔ اسی طرح فوجی کارروائیوں یا دفاعی سرگرمیوں کی ویڈیو یا تصاویر بنانے سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں یا افواہوں کو پھیلانے سے اجتناب کریں اور معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔