سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی مشترکہ مہم کے دوران 21 ہزار افراد گرفتار کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 26 فروری سے 04 مارچ 2026 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے 15038 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
3484 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے، جبکہ 2500 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
مذکورہ عرصے کے دوران 1466 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں
ان میں سے 32 فیصد یمنی، 67 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔
اسی طرح سرحد عبور کرکے غیرقانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 33 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 15 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔