اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی ایئرلائن کا دبئی کے لیے جزوی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی کے لیے اپنی فضائی سروس جزوی طور پر دوبارہ شروع کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

کمپنی کے مطابق آج ہفتے کے روز سے ریاض اور جدہ سے دبئی کے لیے مخصوص پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دبئی سے واپسی کی پروازیں بھی شیڈول میں شامل ہوں گی۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں پروازوں کا شیڈول محدود ہوگا اور صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ بتدریج مزید پروازیں شامل کی جائیں گی۔

کمپنی بیان کے مطابق ریاض سے دبئی کے لیے پرواز نمبر SV596 جبکہ جدہ سے دبئی کے لیے پرواز SV588 روانہ ہوگی۔ اسی طرح واپسی کی پروازوں میں دبئی سے ریاض کے لیے پرواز نمبر SV597 اور دبئی سے جدہ کے لیے پرواز SV589 چلائی جائے گی۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

ایئرلائن نے بتایا کہ فی الحال پروازیں محدود تعداد میں ہوں گی اور آئندہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد ان میں اضافہ کیا جائے گا۔

کمپنی نے کہا ہے کہ مزید پیش رفت اور تبدیلیوں کے بارے میں معلومات ایئرلائن کے آفیشل ذرائع اور پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

saudi airline
(فوٹو: انٹرنیٹ)

یاد رہے کہ اس سے قبل ایئرلائن نے اطلاع دی تھی کہ بعض خلیجی شہروں کے لیے اپنی پروازوں کی منسوخی کی مدت میں توسیع کی جا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق عمّان، کویت، ابوظبی، دوحہ اور بحرین کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں اتوار 8 مارچ کو عالمی وقت کے مطابق رات 23 بج کر 59 منٹ تک معطل رہیں گی۔

کمپنی نے اس فیصلے کی وجہ موجودہ حالات کو قرار دیا ہے جن کے باعث ان راستوں پر پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

سعودی ایئرلائنز نے یہ بھی بتایا کہ ماسکو اور پشاور کے لیے آنے اور جانے والی پروازوں کی منسوخی کی مدت مزید بڑھا دی گئی ہے۔ ان دونوں شہروں کے لیے پروازیں اتوار 15 مارچ تک معطل رہیں گی۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور جیسے ہی آپریشن سے متعلق حتمی فیصلے کیے جائیں گے، ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ایئرلائن کے مطابق تمام آپریشنل فیصلوں میں مسافروں اور عملے کی حفاظت کو بنیادی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے ہر فیصلہ حالات کے مکمل جائزے کے بعد کیا جاتا ہے تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کا خطرہ پیدا نہ ہو۔