اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

آذربائیجان میں آئل پائپ لائن کو نشانہ بنانے کی ایرانی کوشش ناکام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

آذربائیجان کی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے منصوبہ بند متعدد دہشت گردانہ حملے ناکام بنا دیے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے اذرتاج‘ کے مطابق یہ منصوبہ باکو، تبلیسی، جہان آئل پائپ لائن، اسرائیلی سفارتخانہ، ایک یہودی عبادت گاہ اور ملک کے ایک معروف یہودی مذہبی رہنما کو نشانہ بنانے کا تھا۔

مزید پڑھیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی شہریوں نے آذربائیجان میں بموں کی اسمگلنگ کی، جن میں تقریباً 8 کلوگرام سی 4 قسم کے فوجی مواد کا کنٹینر شامل تھا۔ 

آذربائیجان نے ان منصوبوں کی ذمہ داری ایرانی پاسداران انقلاب پر عائد کی ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا جب جمعرات کو آذربائیجان نے ایران پر

 الزام عائد کیا کہ اس نے ڈرون حملے کیے، جن میں 4 شہری زخمی ہوئے اور ناختشوان کے علاقے کے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ایران پر بے وجہ دہشت گرد اور جارحانہ کارروائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوج کو انتقامی اقدامات کی تیاری اور نفاذ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔