اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

افواج کو پڑوسی ممالک پر حملہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے: ایرانی صدر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: الشرق بلمبرگ

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ہفتے کے روز ٹیلی ویژن خطاب میں کہا ہے کہ وہ علاقائی ممالک سے ایران کی جانب سے کی جانے والی حملوں پر معذرت خواہ ہیں اور اس کے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ ایران پر مسلط کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

الشرق بلومبرگ کے مطابق ایرانی صدر نے بتایا کہ علی خامنہ ای کے قتل کے بعد قائم عبوری قیادت کونسل نے ایرانی مسلح افواج کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی پڑوسی ملک پر حملہ نہ کریں جب تک کہ حملہ ایران پر ان ممالک سے نہ شروع ہو، حالانکہ پہلے یہ پالیسی ’آزادانہ کارروائی‘ کی تھی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی علاقائی ممالک سے کوئی دشمنی نہیں۔

اور زور دیا کہ ایران اپنے سرزمین کے اتحاد کا دفاع کر رہا ہے، ہم اس بحران سے نکلنے تک ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

جمعے کے روز صدر نے یہ بھی ظاہر کیا کہ بین الاقوامی سطح پر جنگ ختم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ ایران امریکی حملوں اور اسرائیلی کارروائیوں کے دوران امریکہ کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے۔