قطر کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں فضائی آپریشنز جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔
یہ بحالی ہنگامی فضائی راستوں کے ذریعے اور محدود کیپیسٹی کے ساتھ ہو رہی ہے، جس کا مکمل رابطہ قطر کی مسلح افواج اور متعلقہ حکام کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابقب اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس مرحلے میں چند محدود پروازیں مسافروں کی منتقلی کے لیے اور اہم فضائی کارگو پروازیں چلائی جائیں گی تاکہ موجودہ حالات میں ضروری فضائی خدمات مسلسل فراہم کی جا سکیں۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں
اتھارٹی نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ جو لوگ تصدیق شدہ بکنگ رکھتے ہیں وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین معلومات متعلقہ ایئر لائنز سے چیک کرتے رہیں۔
اس مرحلے میں معمول کی شیڈول شدہ پروازیں شامل نہیں ہیں اور فضائی حدود صرف اعلان کے بعد مکمل طور پر دوبارہ کھولی جائیں گی۔