سعودی عرب کی قومی سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے حساس انفراسٹرکچر نہ رکھنے والے نجی اداروں کے لیے نئے ضوابط منظور کر لیے ہیں، جو سائبر سکیورٹی گورننس، مضبوطی اور بیرونی فریقوں سے متعلق سکیورٹی کے تین بنیادی ستونوں پر مبنی ہیں۔
ضوابط کے تحت بڑے ادارے ’250 سے زائد ملازمین یا سالانہ آمدنی 200 ملین ریال سے زیادہ‘ کو 3 بنیادی ستون، 22 ذیلی ستون اور 65 ضابطے اپنانے ہوں گے جبکہ درمیانے اور چھوٹے ادارے ’6–249 ملازمین یا آمدنی 3–200 ملین ریال‘ کو 1 بنیادی ستون، 13 ذیلی ستون اور 26 ضابطے لازمی ہوں گے۔
تمام ادارے سائبر سکیورٹی کے لیے الگ انتظامی یونٹ قائم کریں گے جس کی سربراہی ماہر عملے کرے گا اور ادارے پالیسیز کی تیاری، منظوری، نفاذ اور باقاعدہ جائزے کے پابند ہوں گے تاکہ معلومات کی راز داری، سالمیت اور دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔