اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

امارات نے 9 بیلسٹک میزائلز اور 109 ڈرونز تباہ کر دیئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

امارات کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آج فضائی دفاعی نظاموں نے 9 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کر دیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارتِ دفاع نے کہا ہے فضائی دفاع نے 112 ڈرون کو بھی ریکارڈ کیا، جن میں سے 109 کو مار گرایا گیا جبکہ 3 ڈرون ملک کے اندر گر گئے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

اماراتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک 205 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا گیا، جن میں سے 190 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ 13 میزائل سمندر میں گرے اور 2 میزائل اماراتی سرزمین پر گرے۔

اسی طرح 1184 ایرانی ڈرونز کا بھی سراغ لگایا گیا، جن میں سے 1110 کو مار گرایا گیا جبکہ 74 ڈرون ملک کے اندر گرے۔ 

اس کے علاوہ 8 کروز میزائل بھی تباہ کیے گئے۔

وزارت کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جن کا تعلق پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے ہے جبکہ 112 افراد معمولی زخمی ہوئے جن میں اماراتی شہری اور مختلف قومیتوں کے افراد شامل ہیں۔

وزارتِ دفاع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ریاست کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا تاکہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔