اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

بحرین: گمراہ کن ویڈیوز اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر 4 افراد گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ محکمہ انسدادِ سائبر جرائم نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو ایرانی حملے سے متعلق ویڈیوز شیئر کر کے دشمن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے تھے۔

بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد نے بعض فوجی مقامات کی ویڈیوز شیئر کیں اور جھوٹی خبریں بھی پھیلائی ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ ویڈیوز ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی گئیں، جس سے عوامی رائے کو گمراہ کرنے، شہریوں اور مقیم افراد میں خوف پھیلانے اور امن و عامہ کو نقصان پہنچانے کا خدشہ تھا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

بحرینی وزارتِ داخلہ نے واضح کیا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وزارت نے عوام سے اپیل کی کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور غیر مصدقہ ویڈیوز یا خبریں شیئر کرنے یا دوبارہ نشر کرنے سے گریز کریں تاکہ قانونی ذمہ داری سے بچا جا سکے اور ملک کے امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔