بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایرانی حملے نے آج جمعہ کو دار الحکومت منامہ میں دو ہوٹلز اور ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں مالی نقصان ہوا لیکن جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے بتایا کہ الرٹ سائرن بجایا گیا اور شہریوں و مقیم افراد سے اپیل کی گئی کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ جگہ کی طرف منتقل ہوں، ساتھ ہی سرکاری ذرائع سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے 4 افراد کو گرفتار کرنے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کا اعلان کیا جنہوں نے ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں ایرانی حملے کے لیے ہمدردی دکھائی گئی۔