اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

آبنائے ہرمز بحران: محفوظ گزرگاہ کے لیے چین کا ایران پر دباؤ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو : سبق

جنگ کے چھٹے روز چین نے ایران سے آبنائے ہرمز میں تیل اور قطر کے ایل این جی بردار جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔ 

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس پیش رفت کا مقصد عالمی توانائی کی ترسیل کو درپیش خطرات کو کم کرنا ہے۔

آبنائے ہرمز سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی ہے جبکہ چین اپنی تیل کی درآمدات کا تقریباً 45 فیصد اسی راستے سے حاصل کرتا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

ادھر جنگ کے آغاز کے بعد تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے اور بحری نگرانی کمپنی کے مطابق تقریباً 300 آئل ٹینکر اب بھی آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، جس سے عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔