اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

صومالی سیامی بچیوں کو علیحدہ کیا گیا، آپریشن کامیاب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
رحمہ و رملا کو 12 گھنٹے کی سرجری کے بعد الگ کر دیا گیا ( فوٹو: واس)

ریاض میں کامیاب آپریشن کے بعد صومالی سیامی بچیوں ’رحمہ و رملا‘ کو 12 گھنٹے کی سرجری کے بعد الگ کر دیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی پروگرام برائے سیامی بچوں کے تحت سعودی طبی و جراحی ٹیم نے صومالی سیامی بچیوں ’رحمہ اور رملا‘ کو کامیابی کے ساتھ الگ کر دیا ہے۔

4546
سرجری 12 گھنٹے جاری رہی، اسے 8 مراحل میں مکمل کیا گیا ( فوٹو: واس)

 یہ پیچیدہ آپریشن کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن ہسپتال، کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی ریاض میں انجام دیا گیا۔

یہ سرجری تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہی اور اسے 8 مراحل میں مکمل کیا گیا، جس میں 36 ماہر ڈاکٹرز، سرجنز اور ٹیکنیکل اسٹاف نے حصہ لیا۔ 

ٹیم میں اینستھیزیا، بچوں کی سرجری، یورولوجی، آرتھوپیڈک، پلاسٹک سرجری اور نرسنگ کے ماہرین شامل تھے۔

کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے سربراہ اور سعودی پروگرام برائے سیامی بچوں کے طبی ٹیم کے لیڈر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا کہ یہ پروگرام کی 68 ویں کامیاب سرجری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35 برسوں کے دوران اس پروگرام نے دنیا کے 28 ممالک سے تعلق رکھنے والے 156 جڑے ہوئے بچوں کی دیکھ بھال کی ہے۔

564545446
36 ماہر ڈاکٹرز، سرجنز اور ٹیکنیکل اسٹاف نے حصہ لیا ( فوٹو: واس)

ڈاکٹر الربیعہ نے اس کامیابی کو سعودی قیادت کی انسان دوستی اور عالمی سطح پر طبی و انسانی خدمات کے عزم کا مظہر قرار دیا۔ 

انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی مسلسل سرپرستی اور تعاون سے یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔