بحرین کے متعلقہ ادارے نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل حملے کے نتیجے میں بابكو انرجيز کی ریفائنری یونٹ میں محدود آگ لگ گئی ہے۔
سبق ویب سائ کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کامیابی کے ساتھ آگ پر قابو پا لیا ہے اور کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں
ریفائنری معمول کے مطابق اپنی آپریشنل سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ ادارے نے کہا ہے کہ واقعے کے بعد نقصانات کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ تکنیکی اقدامات کے لیے ضروری کارروائی کی جا سکے۔