کویت کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ کویتی فضائی دفاعی نظام اس وقت ملک کی فضائی حدود میں میزائل حملوں اور ڈرون طیاروں کا مقابلہ کر رہا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کویتی مسلح افواج نے آج جمعرات کو ایکس پر جاری بیان میں وضاحت کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سنائی دینے والی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کے عمل کا نتیجہ ہیں۔