اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

قطری دفاعی نظام نے 13 ایرانی بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرون گرا دیے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کو ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی کئی لہروں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم افواج نے زیادہ تر حملوں کو ناکام بنا دیا ۔ ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں

بیان کے مطابق حملوں کا آغاز دوپہر 11:51 منٹ پر ہوا جب ایران سے مجموعی طور پر 14 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرون داغے گئے۔

حکام نے بتایا کہ قطری مسلح افواج نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 13 بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا، جبکہ آخری میزائل قطر کے علاقائی پانیوں میں جا گرا۔ تمام واقعات میں کسی قسم کا نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے حملے میں استعمال ہونے والے چاروں ڈرونز کو بھی کامیابی سے گرایا۔ حکام کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔