اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

رائٹرز: ابوظبی میں دھماکوں کی آواز، دفاعی نظام متحرک

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: عاجل

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ ابو ظبی میں زايد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ہنگامی حالات اور بحران مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر چلے جائیں اور خطرہ ٹلنے تک پناہ لیے رکھیں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

قبل ازیں اماراتی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ فضائی دفاعی نظام ایران سے آنے والے میزائل اور ڈرون خطرات سے نمٹ رہے ہیں۔ 

وزارتِ دفاع نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سنائی دینے والی آوازیں بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے اور ڈرون طیاروں کو لڑاکا طیاروں کے ذریعے تباہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔