خلیج تعاون کونسل ’جی سی سی‘ اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور انہیں علاقائی و عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایران سے فوری اور غیر مشروط طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ یورپی یونین نے خلیجی ممالک سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں
وزراء نے شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے ایران سے اس کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اعلامیہ میں خلیجی ممالک کے حقِ دفاع ’آرٹیکل 51، اقوام متحدہ چارٹر‘ کی توثیق کی گئی اور آبنائے ہرمز و باب المندب سمیت اہم بحری گزرگاہوں کے تحفظ اور عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔