اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مدینہ منورہ کی مسجد بنی حرام تاریخی طرز پر بحال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ویڈیو: واس

شہزادہ محمد بن سلمان برائے بحالی تاریخی مساجد مملکت کے مختلف علاقوں میں تاریخی اور دینی اہمیت کی حامل مساجد کی بحالی اور ان کی اصل معماری شناخت کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ 

یہ اقدامات وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ 

اسی سلسلے میں مدینہ منورہ کی مسجد بنی حرام کو بھی ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا گیا۔

97845
مسجد بنی حرام جبل سلع کے دامن میں واقع ہے (فوٹو: واس)

مسجد بنی حرام جبل سلع کے دامن میں واقع ہے اور اس کا تعلق سیرتِ نبوی سے ہے۔ 

روایت کے مطابق نبی کریمﷺ نے غزوۂ احزاب کے دوران یہاں نماز ادا کی جبکہ اسی مقام کے قریب حضرت جابر بن عبداللہؓ کے گھر معجزۂ تکثیرِ طعام پیش آیا۔

7987897
نبی کریم ﷺ نے غزوۂ احزاب کے دوران یہاں نماز ادا کی (فوٹو: واس)

تاریخی طور پر اموی خلیفہ عمر بن عبد العزيز نے اس مسجد کی توسیع کرائی۔ 

وقت کے ساتھ مسجد کے آثار مٹ گئے تاہم بعد میں بنیادیں دریافت ہونے پر اسے دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ 

جدید تعمیر میں اس کا رقبہ تقریباً 226 مربع میٹر تھا جسے حالیہ ترقی کے بعد بڑھا کر 236 مربع میٹر کر دیا گیا جبکہ گنجائش 172 نمازیوں تک کر دی گئی۔

منصوبے کے تحت مسجد کو مدینہ کے روایتی طرزِ تعمیر کے مطابق مقامی قدرتی مواد سے بحال کیا گیا تاکہ اس کی تاریخی شناخت برقرار رہے۔ 

یہ اقدام مملکت کے دینی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اس کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔