اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

ایرانی حملوں سے عالمی فضائی سفر شدید متاثر، ٹکٹیں 900 فیصد مہنگی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور اس کے بعد تہران کی جانب سے خلیجی شہروں کو نشانہ بنانے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود پر عائد پابندیوں نے عالمی فضائی سفر کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

خطے کی کشیدہ صورت حال کے نتیجے میں بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ کر تقریباً 900 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔

فضائی حدود اور سفر کے بیشتر روٹس کی بندش کے علاوہ خطے کی متعدد ایئرلائنز کی پروازوں کے تعطل کے باعث عالمی سفر کے نظام میں نمایاں خلل پیدا ہوا ہے۔

اس صورتحال میں بہت سے مسافروں کو ایسے روٹس کے لیے غیر معمولی زیادہ قیمتیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں جو مشرقِ وسطیٰ کے کشیدہ علاقوں کے اوپر سے گزرنے سے گریز کرتے ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

بحران کے دوران ایشیا کی کچھ بڑی ایئرلائنز، جن میں سنگاپور ایئرلائنز اور کیتھے پیسیفک ایئرویز شامل ہیں، نسبتاً بہتر انداز میں صورتحال سے نمٹتی دکھائی دے رہی ہیں۔

middleeast airspace flight zone
(فوٹو: فلائٹ ریڈار 24)

ان کمپنیوں کو اس لیے برتری حاصل ہوئی ہے کہ وہ یورپ اور ایشیا کے درمیان طویل فاصلے کی براہِ راست پروازیں چلا سکتی ہیں جو مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرے بغیر ممکن ہیں۔

دوسری جانب فضائی پابندیوں کے باعث خلیجی ایئرلائنز جیسے امارات ایئرلائن اور قطر ایئرویز کی بعض پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں متبادل راستے فراہم کرنے والی دیگر کمپنیوں کے لیے مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔

یورپ کے بڑے سفری مراکز میں کام کرنے والے ٹریول ایجنٹس کے مطابق ایشیا جانے والی ان پروازوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو تنازع والے علاقوں سے بچ کر سفر کرتی ہیں۔

بڑھتی ہوئی طلب اور دستیاب نشستوں کی محدود تعداد کے باعث بعض پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں معمول کے مقابلے میں 900 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔