وزارتِ خارجہ نے ایران کی جانب سے ترکیہ اور آذربائیجان کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت ان کوششوں پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتی ہے۔
بیان کے مطابق دونوں ممالک کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں نہ صرف بزدلانہ عمل ہیں بلکہ ایران کی جانب سے خطے کے ممالک کے ساتھ مسلسل اختیار کیے جانے والے جارحانہ رویے کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کسی بھی صورت میں
قابلِ جواز نہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین، عالمی روایات و ہمسائیگی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں
مملکت نے ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتوں و عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کو اپنے قومی سلامتی کے تحفظ، فضائی حدود کے دفاع اور اپنی سرزمین و شہریوں کی حفاظت کا مکمل حق حاصل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت، ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتی ہے۔