اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

صومالی سیامی بچیوں رحمہ اور رملا کی علیحدگی کا آپریشن آج

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

دار الحکومت ریاض میں آج جمعرات کو صومالی سیامی بچوں رحمہ اور رملا کا علیحدگی کا آپریشن شروع ہو رہا ہے جو سعودی پروگرام برائے جڑواں بچوں کے تحت کیا جا رہا ہے۔ 

یہ اقدام مختلف ممالک کے بچوں کو پیچیدہ طبی کیسز کے علاج اور خصوصی نگہداشت فراہم کرنے کی سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ آپریشن خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے ہدایات پ کیا جا رہا ہے۔ 

سیامی بچے اپنے والدین کے ہمراہ قبل ازیں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

یہ آپریشن سعودی عرب کے انسانی پہلو کی عکاسی کرتا ہے، جس میں

 پیچیدہ طبی کیسز کے لیے اعلیٰ معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ سعودی پروگرام برائے جڑواں بچوں نے پچھلے سالوں میں متعدد بین الاقوامی کیسز میں کامیاب علیحدگی کے آپریشنز کیے ہیں، جس سے بچوں اور ان کے اہل خانہ کو نئی زندگی کے مواقع میسر آئے ہیں اور اعلیٰ طبی مہارت اور قومی ماہرین کی خدمات فراہم ہوئی ہیں۔