بحرین کی ڈیفنس فورسز کی جنرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ حملوں کے آغاز سے اب تک ان کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے مملکت پر نشانہ بنانے والے 75 میزائل اور 123 ڈرون طیارے تباہ کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنرل کمانڈ نے کہا کہ وہ اپنی فورسز کی اعلیٰ جنگی تیاری اور چوکس رویے پر فخر محسوس کرتی ہے اور ملک کی حفاظت میں ان کی مسلسل آپریشنل مہارت کو سراہتی ہے۔
کمانڈ نے مزید کہا کہ فورسز کی کارکردگی عوام میں اطمینان اور اعتماد کو بڑھاتی ہے کہ اللہ کے فضل سے بحرین کی فضا محفوظ ہے۔
جنرل کمانڈ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور
صرف انتہائی ضرورت پر ہی باہر نکلیں، زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں، نقصان شدہ مقامات اور مشکوک اشیاء سے دور رہیں۔
کمانڈ نے ہدایت دی کہ فوجی کارروائیوں یا حادثاتی ملبے کی تصاویر نہ بنائیں، افواہوں پر عمل نہ کریں، معلومات ہمیشہ سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور سرکاری اور حکومتی میڈیا کے ذریعے اطلاعات اور ہدایات کی پیروی کریں۔