اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

ترکیہ پر حملہ نہیں کیا، خود مختاری کا احترام کرتے ہیں: ایران

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: العربیہ

ایران کی مسلح افواج نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ترکیہ کی طرف کسی بھی قسم کا میزائل حملہ نہیں کیا۔

ایران نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ کی سرزمین کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

العربیہ کے مطابق ایران کے جنرل اسٹاف کے بیان میں جسے سی این این نے نشر کیا، کہا گیا کہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ہمسایہ اور دوست ملک ترکی کی خودمختاری کا احترام کرتی ہے اور ترکی کی سرزمین پر میزائل داغنے کی کسی بھی رپورٹ کو مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے مشرقی بحیرہ روم میں ایرانی بیلیسٹک میزائل کو تباہ کر دیا جو ترکی کی فضائی حدود کی طرف بڑھ رہا تھا۔ 

وزارت نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ترکی کسی بھی جارحانہ کارروائی کے جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے لیکن اس نے تمام متعلقہ فریقین سے صورتحال کو مزید بھڑکانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔