وزارتِ دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل تركی المالكی نے آج جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ الخرج شہر کے باہر 3 کروز میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ فضائی دفاع نے الخرج صوبے کے مشرق میں 3 ڈرون طیاروں کو بھی ناکارہ بنا دیا جبکہ الجوف علاقے کے مشرق میں ایک ڈرون کو تباہ کیا ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں
گزشتہ روز وزارتِ دفاع کے ترجمان نے یہ بھی بتایا تھا کہ راس تنورہ کی تیل کی ریفائنری پر حملے کی کوشش ہوئی، جو ابتدائی اندازوں کے مطابق ایک ڈرون کے ذریعے کی گئی تھی اور اس سے کوئی نقصان یا فراہمی میں خلل نہیں آیا۔
دوسری طرف وزارتِ توانائی کے ایک ذمہ دار نے تصدیق کی کہ راس تنورہ کی ریفائنری پر ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی نقصان یا تیل کی فراہمی میں خلل واقع نہیں ہوا۔