امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے طویل فاصلے تک درستگی سے مار کرنے والے جدید میزائل PrSM کو پہلی بار عملی جنگی کارروائی میں استعمال کیا ہے۔
مزید پڑھیں
سینٹ کام کے مطابق یہ میزائل امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کے دوران دوران داغا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس نظام کا استعمال امریکی فوجی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے، کیونکہ یہ جدید میزائل افواج کو دور دراز اہداف پر انتہائی درستگی کے ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر براڈ کوپر نے کارروائی میں شریک دستوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکی افواج کے مرد و خواتین اہل کاروں پر فخر ہے جو جدت اور مہارت کے ذریعے دشمن کے لیے نئی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
PrSM کیا ہے؟
Precision Strike Missile (PrSM) ایک نئی نسل کا زمین سے زمین تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے، جسے امریکی کمپنی لوكهيد مارٹن امریکی فوج کے لیے تیار کر رہی ہے۔
یہ میزائل دفاعی تنصیبات، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے طویل فاصلے تک درست حملوں کی امریکی حکمتِ عملی کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اہم خصوصیات
• مار کرنے کی حد 499 کلومیٹر سے زائد
• انتہائی تیز رفتار، جو فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دینے میں مدد دیتی ہے
• اعلیٰ درجے کی درستگی
• امریکی راکٹ لانچرز M270 MLRS اور M142 HIMARS سے ہم آہنگ
• ہر لانچر سے دو میزائل فائر کیے جا سکتے ہیں
میزائل کا پہلا ورژن (Increment 1) باقاعدہ سروس میں شامل ہو چکا ہے، جبکہ اگلا ورژن (Increment 2) تیار کیا جا رہا ہے جس میں سمندر میں متحرک جہازوں کو نشانہ بنانے کی بہتر صلاحیت شامل ہوگی۔
PrSM کو امریکی فوج کی مستقبل کی طویل فاصلے کی اسٹرائیک حکمتِ عملی کا مرکزی ستون سمجھا جا رہا ہے اور آئندہ اس کی رینج اور عملی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔