اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

ترکیہ کی جانب بڑھتا ایرانی میزائل گرا دیا گیا، انقرہ کا سخت انتباہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مشرقی بحیرہ روم کی فضا میں تباہ کر دیا، جو ترک فضائی حدود کی سمت بڑھ رہا تھا۔

مزید پڑھیں

وزارت کے مطابق میزائل عراق اور شام کی فضائی حدود عبور کرنے کے بعد ترکی کی جانب مڑ گیا تھا، جسے بروقت نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

انقرہ نے کہا ہے کہ وہ اتحادیوں اور نیٹو کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ حکام نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں جاری  کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ 

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ مشرقی بحیرہ روم میں تعینات نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے خطرے کا بروقت سدباب کیا۔

ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ ہاكان فيدان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے واقعے اور اس کے ممکنہ نتائج پر گفتگو کی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ترکی نے میزائل گرائے جانے کے بعد ایران کو باضابطہ انتباہ جاری کیا ہے۔

عسکری ماہرین کے مطابق کسی نیٹو رکن ملک پر براہ راست حملہ ایک انتہائی پرخطر اور مہنگا فیصلہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے باہمی دفاع کی شق فعال ہونے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔