اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

پاکستان: شاہ سلمان مرکزِ انسانی امداد کے تحت فوڈ باسکٹس کی تقسیم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

کنگ سلمان سینٹر برائے ریلیف اور انسانی امداد کے تحت 12721 مستحق افراد کے لیے 1820 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق فوڈ باسکٹس کو پنجاب کے علاقوں مظفرگڑھ، رحیم یار خان، خانیوال اور راجن پور کے علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ اقدام پاکستان میں فوڈ باسکٹ پروجیکٹ (5) 2026ء منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کو بنیادی غذائی اشیا فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ ضروریات پوری کر سکیں۔

یہ سرگرمی سعودی عرب کی جانب سے انسانی فلاحی عزم کے تحت پاکستانی عوام کی مدد کے تسلسل کا حصہ ہے، جس کا مقصد مشکل حالات میں گھرے طبقات کی مشکلات کم کرنا اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔