اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

’فوڈ لین‘ : ریاض میں کھانوں کے شوقین افراد کی نئی منزل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

رائل کمیشن فار ریاض کے تحت دارالحکومت میں ’فوڈ لین‘ نامی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا، جس میں شائقین تفریح و ثقافت کے رنگوں کے ساتھ ساتھ کھانوں کی خوشبو سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں

یہ نیا منصوبہ مقامی اور بین الاقوامی کھانوں کے شوقین افراد کو ایک ایسے مقام پر یکجا کرے گا جہاں ذائقوں، روایات اور لائیو کوکنگ کے امتزاج کے ساتھ شرکا کو منفرد تجربات فراہم کیے جائیں گے۔

یہ دلچسپ منصوبہ قصرالحکم کے تاریخی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے تاکہ یہ کھانوں تک محدود نہ رہے بلکہ ثقافت، سماجی میل جول اور شہری تجربے کا مجموعہ بن کر نمایاں ہو۔

منصوبے کے مطابق ’فوڈ لین‘کو ایک ہمہ جہت مقام کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف ریاض شہر کی کشش میں اضافہ کرے گا ، بلکہ تفریح، خوراک اور کمیونٹی سرگرمیوں کے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

riyadh food lane 2
(فوٹو: واس)

اس اقدام کا مقصد شہر کے مصروف طرزِ زندگی کو ایک نئی جہت دینا ہے، جس کا براہِ راست تعلق سعودی وژن 2030 کے مقاصد سے ہے، جن کے تحت باہمت معاشرہ اور مضبوط اقتصادی سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں۔

اس نئی فوڈ اسٹریٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ثقافتی، معاشرتی اور معاشی تینوں پہلو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

یہ منصوبہ نوجوان کاروباری افراد، نئے فوڈ برانڈز اور چھوٹی و درمیانی کمپنیوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

اس جگہ کو یوں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کھانے کی تیاری براہِ راست کھلی فضا میں نظر آئے، جہاں ماہر شیف نہایت سادگی مگر معیاری انداز میں تازہ کھانے تیار کریں، تاکہ شرکا بہترین ذائقے اور تیز رفتار سروس دونوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

’فوڈ لین‘میں مجموعی طور پر 84 فوڈ آؤٹ لیٹس شامل ہیں، جو مختلف ذوق رکھنے والوں کے لیے متنوع انتخاب پیش کریں گے۔

riyadh food lane 3
(فوٹو: واس)

ابتدائی طور پر افتتاحی مرحلے میں 45 دکانوں کو فعال کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی تفریحی سرگرمیوں کے لیے مخصوص ایونٹ اسکوائر اور تمام بنیادی سہولیات بھی زائرین کے لیے دستیاب ہوں گی۔

رمضان کے دوران اس مقام کا وقت شام 5 بجے سے صبح 3 بجے تک رکھا گیا ہے، تاکہ شہری اور سیاح دونوں رات کے اوقات میں کھانے، تفریح اور سماجی میل جول سے لطف اٹھا سکیں۔

یہ منفرد منصوبہ نہ صرف ریاض کے شہریوں کے لیے ایک دلکش اضافہ ہے بلکہ قصرالحکم جیسے تاریخی علاقے کو جدید طرز کی تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ جوڑنے کی کامیاب کوشش بھی ہے۔