اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

قطر نے 10 ایرانی ڈرون اور 2 کروز میزائل مار گرائے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

قطری وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز ایران کی جانب سے 10 ڈرون اور 2 کروز میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم مسلح افواج نے تمام اہداف کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

مزید پڑھیں

بیان کے مطابق فضائی دفاعی دستوں نے 6 ڈرون مار گرائے اور اسی طرح 2 ڈرون اور 2 کروز میزائل تباہ کردیے گئے۔

اسی طرح قطری بحریہ نے بھی 2 ڈرونز کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قطری مسلح افواج ریاست کی خودمختاری اور سرزمین کے تحفظ کے لیے مکمل صلاحیت اور تیاری رکھتی ہیں اور کسی بھی بیرونی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی اہل ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

وزارت نے شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور زائرین سے اپیل کی کہ وہ مطمئن رہیں، سیکیورٹی اداروں کی ہدایات پر عمل کریں، افواہوں سے گریز کریں اور معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔