اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

چین مشرق وسطیٰ میں ثالثی کے لیے خصوصی ایلچی بھیجے گا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: العربیہ

چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ يي نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں کو آگاہ کیا ہے کہ بیجنگ مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کے لیے خصوصی ایلچی روانہ کرے گا۔ 

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایران کے خلاف اسرائیلی، امریکی جنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ وزارت نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ چین، ریاض کی جانب سے اختیار کی گئی ضبط و تحمل کی پالیسی اور اختلافات کو پُرامن ذرائع سے حل کرنے کے عزم کو سراہتا ہے۔

اسی طرح اماراتی وزیر خارجہ کے ساتھ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے میں وانگ یی نے اس امر پر زور دیا کہ تنازعات کے دوران شہریوں کے تحفظ

 سے متعلق ’سرخ لکیر‘ کو عبور نہ کیا جائے اور توانائی تنصیبات سمیت کسی بھی شہری ہدف کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ 

انہوں نے بحری جہاز رانی کی گزرگاہوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی بھی اپیل کی۔

چینی بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی وزیر دفاع نے بدھ کو کہا کہ ایران کے خلاف امریکی، اسرائیلی جنگ میں چین اور روس ’کوئی مؤثر عنصر نہیں‘ ہیں۔