اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

اندرون ملک عازمین کے لیے حج پیکجز کی بکنگ شروع

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اندرونِ ملک کے عازمین کے لیے حج پیکجز کی بکنگ شروع کر دی گئ ہے۔ 

یہ مرحلہ موجودہ رمضان کی 6 تاریخ کو اعلان کردہ ڈیٹا رجسٹریشن مرحلے کی تکمیل کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔

بکنگ نسك ایپ اور سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ اس مرحلے میں درخواست گزار مختلف پیکجز کا جائزہ لے کر اپنی ضرورت کے مطابق پیکج منتخب کر سکتے ہیں، بکنگ انوائس جاری کر سکتے ہیں اور پھر ’سداد‘ نظام کے ذریعے ادائیگی مکمل کر سکتے ہیں۔ 

یہ تمام اقدامات مربوط نظام کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں تاکہ مواقع کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

وزارت نے واضح کیا کہ بکنگ انوائس کی ادائیگی کے لیے مہلت 72 گھنٹے ہے، جو 27/11/1447ھ تک برقرار رہے گی جبکہ 28/11/1447ھ سے یہ مہلت کم ہو کر صرف 6 گھنٹے رہ جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو موقع فراہم کیا جا سکے۔ 

مقررہ مدت میں ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بکنگ خودکار طور پر منسوخ ہو جائے گی۔

منسوخی کی درخواستیں منظور شدہ پالیسی کے مطابق ہوں گی۔ 

اجازت نامہ جاری ہونے سے پہلے اور 30/10/1447ھ تک منسوخی کی صورت میں کوئی رقم منہا نہیں کی جائے گی جبکہ اجازت نامہ جاری ہونے کے بعد منسوخی کی تاریخ کے مطابق مقررہ کٹوتیاں لاگو ہوں گی۔ 

01/12/1447ھ سے پلیٹ فارم بند ہونے تک منسوخی کی صورت میں ادا کی گئی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔

وزارت نے فریضۂ حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ مہلت کے اندر پیکجز کی بکنگ اور ادائیگی مکمل کریں اور معاہدہ کی توثیق سے قبل پیکجز کی تفصیلات اور شرائط کا بغور مطالعہ کریں۔ 

تمام مراحل صرف نسک ایپ یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن مکمل کیے جائیں گے۔