اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شہزادہ فیصل بن فرحان سے انڈین ہم منصب کا رابطہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: عاجل

وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے آج بدھ کو انڈیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

گفتگو کے دوران خطے میں پیش آنے والے حالیہ واقعات اور ان کے علاقائی و عالمی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات، نیز ان سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسی طرح وزیر خارجہ کو آج رومانیہ کی وزیر خارجہ اوانا تویو کی جانب سے بھی ٹیلیفونک کال موصول ہوئی۔

اس رابطے میں بھی خطے کی تازہ صورتحال اور اس سلسلے میں جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔