اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

عید کی تعطیلات: طلبہ اور اساتذہ کو 23 دن کی چھٹی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

کل جمعرات کی ڈیوٹی کے اختتام پر ملک کے تمام طلبہ اور اساتذہ کو عید الفطر المبارک کی تعطیلات دی جائیں گی جو تعلیمی سال 2026ء کے تعلیمی کلینڈر کے مطابق تقریباً 23 دنوں پر مشتمل ہو گی۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ تعطیلات جمعہ 17 رمضان 1447ھ، بمطابق 6 مارچ 2026ء سے شروع ہوں گی اور 9 شوال 1447ھ، بمطابق 28 مارچ 2026ء تک جاری رہیں گی، جبکہ دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز اتوار 10 شوال 1447ھ، بمطابق 29 مارچ 2026ء کو ہوگا۔

تعلیم کے دوبارہ آغاز کے ساتھ ہی ریاض کے اسکولوں میں گرمیوں کے اوقاتِ کار کا نفاذ بھی شروع ہوگا۔ 

صبح کی اسمبلی کا وقت 6:15 بجے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پہلی کلاس 6:30 بجے شروع ہوگی۔

اسمبلی اور پہلی کلاس کے اوقات کے تعین کا مقصد تعلیمی دن کو موسمی حالات کے مطابق منظم کرنا اور تعلیمی عمل کی روانی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

عید الاضحیٰ اور سالانہ اختتامی تعطیلات

تعلیمی کلینڈر کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 5 ذوالحجہ 1447ھ، بمطابق 22 مئی 2026ء سے شروع ہوں گی اور 15 ذوالحجہ 1447ھ، بمطابق یکم جون 2026ء تک جاری رہیں گی۔

مزید برآں تعلیمی سال 1447-2026 کی سالانہ تعطیلات 10 محرم 1448ھ سے شروع ہوں گی۔

تعلیمی اداروں نے اسکولوں کے عملے، طلبہ و طالبات کے لیے خوشگوار تعطیلات، خیریت کے ساتھ واپسی اور ایک کامیاب و ممتاز تعلیمی سال کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جو نظم و ضبط، محنت اور شاندار کارکردگی سے بھرپور ہو۔