اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

حملوں کے باوجود ریاض میں زندگی رواں دواں، شہریوں کا اعتماد قابلِ دید

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: ایکس)

ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے اور شہر کے قریب ڈرون حملوں کو فضائی دفاع کی جانب سے ناکام بنائے جانے کے باوجود دارالحکومت میں روزمرہ زندگی متاثر نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں

شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کے مطابق شہر بھر میں امن و اطمینان کی فضا برقرار ہے اور معمولات زندگی حسب سابق جاری ہیں۔

ریاض میں مقیم امریکی شہری جويل ہوفمان نے کہا کہ وہ اس وقت واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ 8 برس سے اپنے خاندان کے ساتھ سعودی عرب میں خود کو محفوظ محسوس کرتے آئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اور امریکی سفارت خانے کی جانب 

سے رابطہ اور رہنمائی کا نظام ہمیشہ واضح اور مؤثر رہا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

سفارتی علاقے میں رہنے والے مصری شہری احمد سعد نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے وزٹ ویزے کی تجدید کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگی حالات کے باوجود ریاض وہ واحد شہر ہے جہاں طرزِ زندگی میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔

احمد سعد نے مزید کہا کہ ان کے خاندان نے اپنی سرگرمیوں میں کوئی خاص ردوبدل نہیں کیا اور وہ اس بات پر مسکرائے جب ایک دوست نے کہا کہ ریاض میں ڈرائیونگ عام زندگی گزارنے سے زیادہ خطرناک ہے۔

دوسری جانب وزارتِ داخلہ نے بھی واضح کیا ہے کہ خطے میں جاری حالات کے باوجود مملکت میں سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

بیان کے مطابق تمام علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور سیکیورٹی ادارے 24 گھنٹے مربوط نظام کے تحت کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں، زائرین اور مقیم غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔