اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

15 رمضان: فجر کے وقت صحن مطاف میں طواف کا رُوح پرور منظر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ویڈیو: ایکس

15 رمضان المبارک کی صبح مسجد الحرام سے ایمان افروز مناظر سعودی ٹی وی چینل نے نشر کیے جن میں خانہ کعبہ کے گرد طواف کا نہ رکنے والا سلسلہ دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں

ویڈیو میں صحن مطاف میں معتمرین اور نمازیوں کی مسلسل آمد اور طواف کے کے خوبصورت مناظر ریکارڈ ہوئے۔

اس موقع پر روحانیت اور سکون سے بھرپور فضا نمایاں تھی، جہاں بیت اللہ کے زائرین اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر رہے تھے۔ 

مطاف میں منظم انداز میں جاری نقل و حرکت اس بات کی عکاسی کر رہی تھی کہ ہجوم کے باوجود نظم و ضبط برقرار رکھا گیا ہے۔

متعلقہ اداروں کی نگرانی میں خدمات اور انتظامات کا جامع نظام بھی فعال دکھائی دیا جس کا مقصد معتمرین کی آمد و رفت کو آسان بنانا اور رش کو منظم انداز میں سنبھالنا ہے تاکہ عبادات میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

یہ مناظر رمضان کے عروج کے دنوں میں معتمرین اور نمازیوں کی خدمت کے لیے کی جانے والی وسیع کوششوں کی جھلک پیش کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں زائرین مسجد الحرام میں اپنی عبادت باآسانی اور سکون کے ساتھ ادا کررہے ہیں۔