اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

اہلِ سعودیہ کا فضائی محافظوں کو خراج تحسین، اظہارِ تشکر ٹاپ ٹرینڈ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہیش ٹیگ (#شكرا_ابطال_الدفاع_الجوي) یعنی #ThankYouAirDefenseHeroes ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جہاں صارفین نے سعودی رائل ایئر ڈیفنس فورسز کے اہلکاروں کو ملکی فضاؤں کے تحفظ پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں

یہ ٹرینڈ اس وقت وائرل ہوگیا، جب وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیانات میں بتایا گیا کہ فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے  حملوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا ہے اور بروقت کارروائی سے مقدسات، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ہیش ٹیگ کے تحت سوشل میڈیا پر ہزاروں پیغامات شیئر ہوئےجن میں دفاعِ وطن پر مامور اہلکاروں کے لیے فخر اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔ 

صارفین نے انہیں ملک کا پہلا دفاعی حصار اور مضبوط ڈھال قرار دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور 24 گھنٹے کی مستعدی کو سراہا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ کامیابیاں قیادت کی جانب سے عسکری صلاحیتوں میں اضافے اور دفاعی نظام کو جدید بنانے کے لیے فراہم کیے گئے وسیع تعاون کا نتیجہ ہیں، جو معاشرے میں امن اور اعتماد کو مضبوط بناتا ہے۔

ہیش ٹیگ کا سرفہرست آنا قومی یکجہتی و عوام، قیادت اور مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلق کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جو اس بات کا اظہار ہے کہ قوم اپنے فضائی محافظوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔