اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

کویت: رہائشی علاقے میں چھرے گرنے سے 11 سالہ بچی جاں بحق

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

کویت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت گورنری کے ایک رہائشی علاقے میں چھرے گرنے کے نتیجے میں 11 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

مزید پڑھیں

وزارت کے مطابق بچی ملک میں مقیم خاندان سے تعلق رکھتی تھی اور شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئی۔

ترجمان وزارت ڈاکٹر عبدالله السند نے کویت نیوز ایجنسی  کے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ واقعے کے بعد ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے ذریعے زخمی بچی کو فوری طور پر الامیری اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی طبی ٹیمیں ہنگامی طور پر پہنچیں اور ایمبولینس میں منتقلی کے دوران بچی کی جان بچانے کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی گئیں، تاہم شدید زخموں کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ڈاکٹر عبداللہ السند کے مطابق بچی کے خاندان کے مزید 4 افراد، جن میں اس کی والدہ بھی شامل ہیں، اس وقت اسپتال میں طبی معائنے اور نگرانی میں ہیں تاکہ ان کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔